خیبرپختونخوا میں افسران کی ترقیاں ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو سٹاک، فشرز اینڈ کوآپریٹو نے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ایکسٹینشن) میں تعینات 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (آئی ٹی) کو سکیل 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ٹی) کے عہدے پر ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمے کی جانب سےجاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ترقیاں پروونشل سلیکشن بورڈ (PSB) کی 2 اکتوبر 2026 کو منعقدہ میٹنگ میں کی گئی سفارشات کی روشنی میں کی گئی ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ترقی پانے والے افسران میں رضوان احمد، حکیم اللہ، محمد ناصر، اورنگزیب، محمد عارف، سمیع اللہ، محمد اشرف خان، لال محمد اور عدنان الرحمن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزیدکمی،نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے کے مطابق مذکورہ تمام 9 افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کا تفصیلی نوٹیفکیشن بعد میں علیحدہ سے جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top