کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 355 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 797 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، کاروبار کے آغا ز پر انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا ہے ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 6 پیسے کا ہوگیا ۔
گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس نے ایک لاکھ 19 ہزار کی حد عبور کرلی تھی تاہم آخری سیشن میں کاروبار منفی میں تبدیل ہوا جس سے انڈیکس نیچے آگیا۔