کچھ قوتیںشاید عاطف خان کو سزا دینا چاہتی ہیں ؟ نوروز خان ایڈووکیٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

کچھ قوتیں شاید عاطف خان کو سزا دینا چاہتی ہیں ؟ نوروز خان ایڈووکیٹ کے تہلکہ خیز انکشافات

فیصلوں سے تاثر جارہا ہے کہ عاطف خان کے ساتھ جو ہورہا ہے اسکے پیچھے علی امین گنڈاپورہے، عہدے سے برطرف ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی خصوصی گفتگو

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے برطرف ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان ایڈوکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی عاطف خان کے خلاف اینٹی کرپشن کیس کے پیچھے پس پردہ کچھ قوتیں نظر آرہی ہیں جو شاید انہیں سزا دینا چاہتی ہیں۔

پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوروز خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سماعت کے دوران ایک معزز وکیل ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سکندرخان نے ملتوی ہونے کی خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ ان سے استعفیٰ لیا جائے۔نوروز خان کے مطابق صرف سماعت ملتوی ہوئی، لفظ مصلحت پرانہیں اعتراض تھا،

حالانکہ ابھی تک کیس میں دلائل جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کی اپنی حکومت میں اپنے ہی اراکین کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے۔

نوروز خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ 15سال پارٹی سے وابستگی کے بعد اس قسم کے فیصلوں سے دل افسردہ ہے کیونکہ وزیراعلیٰ نے یکطرفہ فیصلہ کیا،انہیں نہیں سنا گیا جس پر انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔

قاضی انورایڈووکیٹ کی سربراہی میں قائم صوبائی احتساب کمیٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل اور کمیٹی کے سربراہ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے بات کرنی چاہیئے تھی کہ اس کیس میں ابھی فیصلہ ہونا ہے۔ اس فیصلے سے یہ تاثر جارہا ہے کہ عاطف خان کے ساتھ جو ہورہا ہے اسکے پیچھے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ہیں۔

Scroll to Top