عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ پہنچا ہے، اور وزارت مذہبی امور نے اس سال کے حج آپریشن کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
پہلی حج پرواز یکم مئی 2025 کو روانہ ہوگی، اور سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔
پی آئی اے سعودی ایئر لائنز اور پانچ دیگر ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔ ان میں سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغان مہاجرین کے انخلا کی مخالفت کردی
حج پروازوں کے شیڈول اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ عازمین کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔