وزیراعظم کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس، بلندی درجات کی دعا

وزیرِ اعظم پاکستان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک کی تمام عوام اور حکومت سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں

اس غمگین موقع پر ملک بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اور مختلف سیاسی و فوجی شخصیات نے بھی جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Scroll to Top