اسلام آباد: ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے، شمالی علاقوں میں فی بوری قیمت میں 4 روپے کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں 8 روپے اضافہ ہوگیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 4 روپے کمی کے بعد ایک ہزار 588 روپے ہوگئی، جس کے نتیجے میں ہفتہ وار بنیاد پر قیمت میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 8 روپے اضافے سے ایک ہزار 589 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر قیمت میں 0.53 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : محمود مرکز بچانے کا ناٹک ناکام، خیبر پختونخوا کے غیرت مند عوام نے فضل الرحمان کی احتجاجی کال یکسر مسترد کر دی
اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقوں میں ملتان میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت سب سے زیادہ ایک ہزار 657 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ بنوں میں سب سے کم قیمت ایک ہزار 450 روپے رہی۔
اسی طرح جنوبی علاقوں میں خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت سب سے زیادہ ایک ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ کراچی میں فی بوری اوسط قیمت ایک ہزار 486 روپے رہی۔
سیمنٹ کی قیمتوں میں مختلف علاقوں کے درمیان اتار چڑھاؤ کے باعث صارفین کو مختلف شہروں میں الگ الگ نرخوں کا سامناہے۔





