مرکز میں سناٹے کا راج اور باہر سڑکوں پر ٹریفک کی رواں دواں زندگی، فضل الرحمان کا نام نہاد “طوفان” خود اپنے ہی خالی کمروں میں دم توڑ گیا

پشاور:جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے پشاور میں دیے گئے احتجاجی دنگے اور دھرنے کی کال زمینی حقائق کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ 

رنگ روڈ پر واقع مفتی محمود مرکز کے سامنے صورتحال نے یہ مکمل طور پر واضح کر دیا ہے کہ عوام اب سیاسی مفادات، ذاتی تجارتی مراکز کے تحفظ اور بلیک میلنگ کی سیاست سے مکمل طور پر بیزار ہو چکے ہیں۔ جے یو آئی قیادت کے تمام دعوے اور ہوائی اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

 مفتی محمود مرکز سے کبوتر چوک تک کے دعوے دھرے کے دھرے، کوئی پرندہ بھی پر نہ مار سکا

جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں کے بلند و بانگ دعوےتھے کہ مفتی محمود مرکز سے ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا جائے گا جو کبوتر چوک تک جائے گا اور اپنے نام نہاد مطالبات کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرے گا، تاہم زمینی حقائق اس کے بالکل برعکس نکلے۔

موصولہ اطلاعات اور موقع پر موجود مناظر کے مطابق مفتی محمود مرکز کے اندر پولیس کی بھاری نفری تو ضرور موجود ہے، لیکن باہر سڑکوں پر احتجاج کرنے والا دور دور تک کوئی نام و نشان نظر نہیں آیا۔ قیادت کے تمام تر ہتھکنڈے اور کارکنوں کو سڑکوں پر لانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔

ہمیں روزگار عزیز ہے، ذاتی سیاست کا ایندھن نہیں بنیں گے، عوام کا دوٹوک مؤقف

رنگ روڈ اور پشاور کے مرکزی کاروباری مقامات پر عام شہریوں اور دکانداروں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ انہیں انتشار اور دنگے فساد سے کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خود بلوں میں چھپ کر طلباء کی ذہن سازی کرنے والا سیاسی مافیا، کرک کے عوام نے جے یو آئی کے اس مکر وہ کھیل کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا

عوام کا کہنا ہے ہم اپنا کام روزگار کریں گے، اپنے بچوں کے لیے روٹی کمائیں گے اور اپنے گھر کا چولہا چلائیں گے۔ شہریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب کسی خاندانی مافیا یا ذاتی مفادات کی جنگ کا ایندھن بننے کو ہرگز تیار نہیں ہیں۔

 بازار کھلے، تجارتی سرگرمیاں عروج پر اور ٹریفک کی بلاتعطل روانی

پشاور میں آج معمول کی روٹین کے مطابق زندگی رواں دواں ہے۔ شہر کی تمام مارکیٹیں، تجارتی مراکز اور دکانیں حسبِ معمول پوری طرح کھلی ہوئی ہیں، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد اپنی روزمرہ کی خریداریوں میں مصروف عمل ہے۔

 شاہراہوں پر رکشوں، موٹر سائیکلوں اور مسافر گاڑیوں کی بھرمار ہے اور ٹریفک کی روانی میں کہیں بھی کوئی رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔

پشاور عوام کے مطابق پشاور کے عوام نے احتجاجی کال کو یکسر مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ انتشار کے بجائے امن، ترقی اور اپنے روزگار کو ترجیح دیتے ہیں۔

Scroll to Top