جوڈیشل این آر او کے لیے ہاتھ پیر مارنے والے عمران خان کی ہر چال ناکام ہو چکی ہے، ثمر ہارون بلور

پشاور: مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بانی پی ٹی آئی عمران خان پر کلاسک اور سخت الفاظ میں وار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سڑکوں پر عبرتناک شکست اور احتجاجی سیاست کا جنازہ نکلنے کے بعد اب پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھا گیا طویل خط کسی آئینی حق کے حصول کے لیے نہیں، بلکہ صرف اور صرف جوڈیشل این آر اومانگنے کا ایک اور گھٹیا اور مایوس کن طریقہ ہے۔

ثمر ہارون بلور نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ پشاور کو تجاوزات سے پاک اور ٹریفک فرینڈلی سٹی بنانا ہی اصل عوامی مسائل کا حل ہے، اور لاہور و راولپنڈی کے طرز پر پشاور بیوٹیفکیشن کا ایسا جامع پلان لایا جائے گا جس کی مثالیں مستقبل میں دی جائیں گی۔

اسی دوران انہوں نے انتظامی امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مس وزیر ایز دا رائیٹ ویمن فار دا رائٹ جاب، جنہوں نے صوبائی حکومت کی سرپرستی میں وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی نہیں کر سکا۔

گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جو عناصر کل تک سیاسی مخالفین کو این آر او کے طعنے دیتے نہیں تھکتے تھے، آج وہ خود عدلیہ کی دہلیز پر ریلیف کے سب سے بڑے طلبگار بن چکے ہیں۔ عمران خان کا سپریم کورٹ کے نام یہ خط زمینی حقائق کے یکسر منافی اور ان کے مکمل سیاسی دیوالیہ پن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم

حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی انتقام کا شکار نہیں بلکہ 190 ملین پاؤنڈ کے سنگین کرپشن کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں قانون کے مطابق انہیں تمام طبی اور بنیادی سہولتیں مکمل طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود عوام کو گمراہ کرنے کے لیے سیاسی ڈرامے بازی کا بازار گرم رکھا گیا ہے۔ حکومت کا موقف بالکل واضح ہے کہ نظامِ عدل چٹھیوں، خطوط اور بلیک میلنگ سے نہیں بلکہ باضابطہ قانونی کارروائیوں سے چلتا ہے، اور قانون سے مفرور عناصر کو اب کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

Scroll to Top