پشاور: خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے مختلف اسپورٹس کمپلیکسز میں تعینات افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے 18 نومبر 2026 کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس کی تجویز اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے تین افسران کے فوری تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس ذیشان فہیم (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، گریڈ 17) کا تبادلہ کر کے انہیں ایڈمنسٹریٹر مردان اسپورٹس کمپلیکس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لوئر دیر عادل شاہ (گریڈ 17) کو تبدیل کر کے ایڈمنسٹریٹر حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا نے شادیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کے نظام کا پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا
مزید برآں ایڈمنسٹریٹر حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس عابد علی (کوچ، گریڈ 16) کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تمام تقرر و تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔





