حکومت خیبرپختونخوا نے پی ایم ایس گریڈ 17 کے 14 افسران کی مختلف محکموں میں تقرریوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیے۔
(اعجاز): محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی جانب سے 20 نومبر 2026 کو جاری کردہ دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق 11 افسران کو قائم مقام چارج جبکہ 3 افسران کو مستقل بنیادوں پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظہر علی اور محمد انور کو محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
محمد طارق، سید جہان شاہ، سکندر زمان، عبدالجبار اول، گل رحمان، محمد فیاض اور فہیم احمد کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح یار محمد کو محکمہ ریونیو اینڈ اسٹیٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ جبکہ سعید احمد کو خیبرپختونخوا اپیلیٹ ٹریبونل برائے سیلز ٹیکس آن سروسز پشاور میں اسسٹنٹ رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت عبدالجبار دوم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں سیکشن آفیسر، واقف خان کو پی ڈی ایم اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبکہ ظاہر محمد کو محکمہ بلدیات میں سیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے مطابق تمام تعیناتیوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔





