خریداروں کےلیے بڑی خوشخبری، آج پھر سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی صرافہ منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے جس کے باعث زیورات کے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے مقرر ہوا ہے۔ 

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت بھی نیچے آئی ہے اور فی تولہ چاندی 108 روپے سستی ہو کر 4 ہزار 600 روپے پر آ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 32 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اثاثوں کی تحقیقات پر مجرمانہ خاموشی کیوں؟ اگر دامن صاف ہے تو فضل الرحمان نیب سے بھاگنے کے بجائے حساب دیں، سینئر صحافی طارق وحید

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 154 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 3 ہزار 573 ڈالر پر آ گیا تھا۔ 

Scroll to Top