صرف 30 سیکنڈ کی آواز اور بینک اکاؤنٹ خالی! اے آئی وائس کلوننگ سے فراڈ کا نیا خطرہ

مصنوعی ذہانت نے جہاں زندگی آسان بنائی ہے، وہیں سائبر جرائم پیشہ افراد کے لیے دھوکا دہی کے نئے راستے بھی کھول دیے ہیں۔

 اب ہیکرز کو بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، صرف 30 سیکنڈ کی آڈیو سے کسی بھی شخص کی آواز کی نقل تیار کرکے رقم ہتھیائی جا سکتی ہے۔

اے آئی وائس کلوننگ کے ذریعے گھر والوں، دوستوں، دفتری سربراہان اور سرکاری حکام کی آواز تک کی نقل ممکن ہے۔ ایسے میں کسی جانی پہچانی آواز سے آنے والی کال پر بھی آنکھیں بند کرکے اعتماد کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں دھوکے بازوں نے اے آئی وائس کلوننگ کے ذریعے 129 ملین ڈالر چوری کیے، جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او بھی آواز کی بنیاد پر شناخت کی تصدیق کو ناقابلِ بھروسہ قرار دے چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فراڈ سے بچنے کے لیے چند احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

گھر والوں اور دوستوں کے ساتھ ایک خفیہ لفظ یا جملہ طے کریں تاکہ ہنگامی کال پر شناخت کی تصدیق ہو سکے۔

مشکوک کال آنے پر فون بند کرکے متعلقہ شخص کے اصل نمبر پر خود رابطہ کریں۔

کال کے لہجے، الفاظ اور گفتگو میں غیر معمولی تبدیلیوں پر توجہ دیں۔

وائس میل پر اپنی ریکارڈ شدہ آواز کے بجائے مشینی آواز استعمال کریں۔

یاد رکھیں، اب صرف آواز پہچاننا کافی نہیں، رقم منتقل کرنے سے پہلے شناخت کی تصدیق بھی ضروری ہے۔

انہوں نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر چھوٹے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس سے عوام کو بہتر سہولیات اور حکومتی خدمات تک آسان رسائی مل سکتی ہے

Scroll to Top