صدر زرداری سے اہم ملاقات، اسحاق ڈار اور ایاز صادق کیا پیغام لے کر پہنچے؟

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں حکومتی وفد نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں تین رکنی حکومتی وفد ایوانِ صدر پہنچا، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔

حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شامل تھے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات میں شرکت کی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top