ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کے قتل کا معاملہ :بنوں پولیس امن کمیٹی کے ارکان کی اعترافی آڈیو کال منظر عام پر آگئی

بنوں پولیس امن کمیٹی کے ارکان پر ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کو تشدد کرکے قتل کرنے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے جبکہ لیک ہونے والی آڈیو کال کو واردات کے اعتراف کے طور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق 18 نومبر 2026 کو تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں تذیری چوک، کاروان خڑ سے ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار ایچ سی شہاب نےساتھیوں سمیت ہیڈ کانسٹیبل جاوید خان کو گرفتار کرکے بنوں پولیس امن کمیٹی کے صدر حضرت اللہ کے حوالے کیا جہاںبدترین تشدد کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی جس کے بعد لاش کاروان خڑ میں پھینک دی گئی۔

ایچ سی شہاب اور امن کمیٹی سکرّی کے صدر شیر خان المعروف شیری کے درمیان لیک ہونے والی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

آڈیو لیک میں شہاب نے شیری  سے کہا کہ جاوید خان کو ہم نے اٹھایا تھا اور اس سے پولیس امن کمیٹی کے حوالے کیا تھا۔ وہ مذید کہتا ہے کہ انھیں صرف پستول حاصل کرنے کیلئے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گرد گروہ کے ہمراہ اداروں کے خلاف احتجاج :سوشل میڈیا صارفین کامرغی چور بنوں امن کمیٹی کے سربراہ عمرکے خلاف سخت کارروائی مطالبہ

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق امن کے نام پر قائم کمیٹی کے ارکان پر ایک پولیس اہلکار کے قتل کا الزام انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ مبینہ اعترافی آڈیو کا فرانزک معائنہ کروائیں، قتل کی شفاف تحقیقات کریں اور جرم ثابت ہونے پر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

Scroll to Top