ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی نئی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔
اس طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 860 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 39 روپے کمی سے 2 لاکھ 93 ہزار 883 روپے ہوگئی۔
ملکی مارکیٹ میں چاندی بھی 224 روپے فی تولہ سستی ہوگئی جس کے بعد اس کی قیمت 4 ہزار 463 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں : لیبیا کشتی حادثہ، ماموند باجوڑ میں 6 نوجوانوں کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا، تاحال کسی کی لاش نہ مل سکی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 115 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 514 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 2.24 ڈالر کمی کے بعد 39.85 ڈالر فی اونس ہوگئی۔





