فوج کا کام ثقافتیں بدلنا نہیں، دشمن کو ختم کرنا ہے، امریکی صدر کا ویسٹ پوائنٹ میں خطاب

ٹرمپ کے لیے نئی مشکل، امریکی عدالت نے اہم حکم نامہ روک دیا

واشنگٹن ڈی سی کے وفاقی جج کرسٹوفر کوپر نے گزشتہ روز حکم امتناع جاری کرتے ہوئے امریکی حکومت کو مقدمے میں شامل بچوں کے خلاف اس حکم نامے پر عمل درآمد سے روک دیا۔

 اس سے قبل رواں سال ستمبر میں ریاست میری لینڈ کی ایک وفاقی عدالت بھی ٹرمپ کے حکم نامے پر عمل درآمد روک چکی ہے۔

 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مقدمہ ان بچوں کی جانب سے اجتماعی طور پر دائر کیا گیا تھا جنہیں نئے حکم نامے کے تحت امریکی شہریت سے محروم ہونا پڑ سکتا تھا۔

 

جج کرسٹوفر کوپر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس مقدمے میں قانونی صورت حال واضح ہے، کیونکہ امریکی سپریم کورٹ دو مرتبہ تصدیق کر چکی ہے کہ امریکا میں پیدا ہونے والے تمام بچے امریکی شہری ہیں، تاہم اس حوالے سے چند قانونی استثنیٰ موجود ہیں۔

 

بچوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیم امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کے وکیل کوڈی ووفسی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا چاہیے کہ پیدائشی شہریت امریکا کا نافذ العمل قانون ہے۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ 1898 اور رواں سال بھی پیدائشی شہریت محدود کرنے کی کوششیں مسترد کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن عدالت کا بڑا فیصلہ، داعش کا پروپیگنڈا پھیلانے والے ملزم امریکی شہری کو 15 سال قید کی سزا!

 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان لارین بِس نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ سابق صدر براک اوباما کے مقرر کردہ جج کا ایک اور فیصلہ ہے، جس کا مقصد ٹرمپ کے ایجنڈے کو روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا حکم نامہ سپریم کورٹ کے فیصلوں اور قانونی تشریحات کے مطابق ہے

Scroll to Top