اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ تین روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت تین سو بارہ روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت آئندہ تین روز کے لیے تین سو چھیالیس روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت تین سو تیرہ روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین سو چھیالیس روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔





