سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کی احتجاجی حکمتِ عملی اور بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیانات پر غور کرنا چاہیے کیونکہ ان کے اپنے ساتھی بھی ان کی باتوں سے متفق نہیں ہیں اور جے یو آئی کی مقامی قیادت اداروں سے محاذ آرائی نہیں چاہتی۔
ارشد عزیز ملک کا کہنا تھا کہ پابندی پنجاب حکومت نے لگائی ہے مگر احتجاج کی قیمت خیبر پختونخوا کے عوام چکا رہے ہیں اور سڑکیں بند کر کے عام شہریوں اور مریضوں کا حقِ آمدورفت سلب کرنا کسی صورت درست نہیں ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے گفتگو میں سینئر صحافی ارشد عزیز ملک نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے احتجاج اور شاہراہوں کی بندش سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات پر تفصیلی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان کو اپنے بیانات پر غور کرنا چاہیے، کیونکہ ان کے اپنے ساتھی بھی ان کی باتوں سے متفق نہیں ہیں اور جے یو آئی کی مقامی قیادت اداروں کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کو اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ اب حالات بیس تیس سال پہلے جیسے نہیں رہے، اور اس حوالے سے الطاف حسین اور تحریک لبیک کی مثالیں سب کے سامنے موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا میں شاہراہوں کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے ارشد عزیز ملک نے کہا کہ پابندی پنجاب حکومت نے لگائی ہے مگر فضل الرحمان کے احتجاج کی قیمت خیبر پختونخوا کے عوام چکا رہے ہیں۔
انہوں نے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چارسدہ انٹرچینج پر ایک شخص نے اپنی شدید بیمار ماں کو پشاور کے ہسپتال لے جانے کے لیے راستہ مانگا، مگر کارکنوں نے راستہ دینے سے انکار کر دیا۔
ارشد عزیز ملک نے فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو پنجاب حکومت کے دفتر کے سامنے کریں خیبر پختونخوا میں مریضوں کا راستہ روک کر عام عوام کو سزا نہ دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نے لاہور سے کارکنوں کو شاہراہیں، موٹرویز اور سڑکیں بند کرنے کی ہدایت دی جس کے نتیجے میں احتجاج کے باعث عام شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں غیر قانونی کان کنی مافیا کے گرد گھیرا تنگ: 532 مشینیں تباہ، 65 ضبط،192 مقدمات درج،تمام لیزز منسوخ کر کے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی!
سینئر صحافی کے مطابق سڑکیں بند کر کے شہریوں کا راستہ روکنا اور ان کا بنیادی حقِ آمدورفت سلب کرنا کسی بھی صورت درست اقدام نہیں ہے۔
سیاسی اور قانونی مبصرین کے مطابق جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم اس حق کے استعمال کے دوران عام شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور ایمرجنسی سروسز کا متاثر نہ ہونا ضروری ہے۔





