رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو چھڑانے کی تحریک پس پشت جاچکی ہے ، پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا اور چھینا جھپٹی کا ماحول ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں تاہم پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں خلیج خود بانی اور مولانا کی پیدا کردہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بانی سے فیصلے کروانیوالوں کی کتاب سے علی امین کاورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جارہا ، شک ہے کہ رکائوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں ۔





