عید پر ٹرانسپورٹ مافیا کے من مانے کرایے، آبائی علاقوں کو جانیوالے مسافر رل گئے ،پولیس اہلکار بھی موجود نہیں ، خواتین و بچے پریشان ،مسافروں کی دہانی
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک ایک سیٹ کی 10 سے زائد ٹکٹس جاری ہونے سے بھی مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ، مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم کل سے ٹکٹس لیے بیٹھے ہیں کوئی ہمیں گاڑی میں بٹھا نے کو تیار نہیں ، اضافی کرایے وصول کرکے بھی ذلیل کیاجارہاہے ۔
مسافروں نے مزید کہاکہ یہاں انتظامیہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں جو ٹرانسپورٹرز کیخلاف ایکشن لے ،زیادہ بکنگ اور گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے کواتین وبچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اوور لوڈنگ کیساتھ مسافروں کا سامنا بھی اضافی چارجز پر گاڑیوں میں لاد رہے ہیں
ٹرانسپورٹر ز نے کہاکہ راولپنڈی اسلام آباد سے جانیوالے بہت ہیں لیکن آنیوالے کوئی نہیں ، واپسی پر گاڑیاں خالی آتی ہیں اور ہم نے بسوں ، ڈرائیورز اور عملے کے اخراجات بھی پورے کرنے ہوتے ہیں ، صرف 20 فیصد کرایوں میں اضافہ کیاتاکہ اضافی اخراجات نکال سکیں ۔





