کوئٹہ سے عید اسپیشل ٹرین پشاور کیلئے روانہ ہوگئی ، 9 بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں 300 مسافر سوار ہیں، ریلوے حکام
تفصیلات کے مطابق عید اسپیشل ٹرین کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،ریلوے حکام نے مزید کہا کہ کوئٹہ سے روانہ ہونیوالی عید اسپیشل ٹرین کل شام پشاور پہنچے گی ۔ریلوے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کیلئے بولان میل کو 31 مارچ سے روزانہ چلایا جائیگا۔





