میانمار میں یکے بعد دیگرے آنے والے شدید زلزلوں نے تباہی مچادی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہلاکتوں کی تعداد 1650 سے تجاوز کر گئی۔
میانمار حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 1650 سے زائد افراد ہلاک اور 3400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، سیکڑوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
میانمار کی ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں، میانمار کا دوسرا بڑا شہر منڈالے زلزلے کے مرکز کے قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہو اہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کب ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج سر جوڑے گی
زلزلے سے متاثرہ لوگوں نے اپنے تباہ شدہ گھروں کے باہر ڈیرے ڈال دیئے ہیں، زلزلے کے آفٹر شاکس کے باعث لوگ اپنے گھروں میں واپس نہیں جا رہے ہیں۔
میانمار میں زلزے کے باعث سڑکیں اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوئی ہیں، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد پہنچانا مشکل ہے۔





