ملاکنڈ: ملاکنڈ ٹنل کے قریب ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ ڈاٹسن گاڑی کے ساتھ پیش آیا، جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے عید الفطر کے لیے ایمرجنسی پلان تیار کر لیا
ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کا تعلق پشاور سے ہے، اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ریسکیو حکام نے حادثے کی تفصیلات اور اس کے اسباب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





