قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اسپیکر نے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، جس میں تمام اہم امور طے کیے جائیں گے۔
اجلاس سہ پہر 4 بجے اسپیکر لاونج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جہاں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مختلف سیاسی اور قانون سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے اور ایجنڈے کے امور پر پیشرفت کے لیے تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس اپنی مقررہ وقت پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت عدم حاضری پر خارج
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اہم موضوعات پر بات چیت اور قانون سازی کی توقع ہے، جس سے ملکی سیاسی صورتحال میں نئی پیش رفت ہو سکتی ہے۔





