پاکستان افغان باشندوں کی نقل مکانی ،بے دخلی سے گریز کرے ،اقوام متحدہ اداروں کے ماہرین

خیبر پختونخوا سے افغان سیٹرن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری

خیبر: خیبر پختونخوا سے افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج طورخم سرحد کے ذریعے 2547 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز اور 3130 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھیجا گیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 8115 افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو طورخم کے راستے افغانستان روانہ کیا جا چکا ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک 4 لاکھ 91 ہزار 317 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک اسلام آباد سے 160، پنجاب سے 4931، اور گلگت بلتستان سے ایک افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کو طورخم کے راستے افغانستان منتقل کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا سے 6706، اسلام آباد سے 1573، پنجاب سے 6115، آزاد کشمیر سے 38، گلگت بلتستان سے 1 اور سندھ سے 44 غیر قانونی تارکین وطن کو بھی افغانستان روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں طور خم سرحد سے مزید669،3غیر ملکی افغانوں کو بے دخل کردیا گیا

اسی دوران سیالکوٹ اور راولپنڈی سے 105 افغان مہاجرین کو پشاور ٹرانزٹ پوائنٹ میں رات گزارنے کے لیے ٹھہرایا گیا، جن میں 20 مرد، 24 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں۔

ان مہاجرین کی ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد کل انہیں طورخم بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائے گا۔

Scroll to Top