سوات او ر گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی
تفصیلات کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88کلومیٹر رہی ، زلزلہ پیما مرکز ،زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔
زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے ، مگر ان کی شدت نے شہریوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔





