اسلام آباد راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، چنیوٹ ، پشاور ،لکی مروت اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ،کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.5، گہرائی 12کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا ۔علاوہ ازیں مہمند ، نوشہرہ ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان کی طلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Scroll to Top