پی ڈی ایم اےملازمین کا کل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان،بڑا مطالبہ کرڈالا

پی ڈی ایم اےملازمین کا کل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان،بڑا مطالبہ کرڈالا

خیبرپختونخوا کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)ملازمین کا کل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا اعلان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبرپختونخوا کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملازمین کا پرامن احتجاج 8 اپریل 2025 سے جاری ہے تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مطالبات پر سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر ملازمین نے 14 اپریل سے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے بنیادی مطالبات میں سروس سٹرکچر، مستقلی، تنخواہوں میں بہتری اور دیگر مراعات شامل ہیں جن پر عرصہ دراز سے توجہ نہیں دی جا رہی۔ احتجاجی کیمپ میں روز بروز ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ان کے اتحاد اور مطالبات کی سنجیدگی کا مظہر ہے۔

پی ڈی ایم اے ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ادارے کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ہم حکومتِ خیبرپختونخوا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کا اہم ادارہ اپنی خدمات جاری رکھ سکے۔

Scroll to Top