کرم، گزشتہ دو مہینوں کے دوران 979 بنکروں کو مسمار کرنے کا کام کامیابی سے مکمل

کرم، گزشتہ دو مہینوں کے دوران 979 بنکروں کو مسمار کرنے کا کام کامیابی سے مکمل

یکم جنوری 2025 کو کیے جانے والے امن معائدے کے مطابق توڑے جانے والے بنکرز دونوں فریقین کے علاقوں میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق بنکرز توڑے جانے کے بعد اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا،کرم میں پچھلے تین مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، ادویات اور روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کے لیے 1984 گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بگن بازار میں دکانوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے،کرم میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے ،قانون توڑنے اور صورتحال کو خراب کرنے والے شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-

Scroll to Top