انسداد دہشگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی عبوری ضمانت میں 5مئی تک توسیع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی ،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کردی ۔
واضح رہے کہ شہریار آفریدی تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمہ میں نامزد ہیں وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کی ضمانتیں پانچ مئی تک ملتوی کررکھی ہیں ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس ضمانت کو ان کیساتھ رکھ کر اکٹھا سن لیںگے ۔





