مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈاپور سائن کرچکے ،وزیر پٹرولیم

مائنز اینڈ منرلز بل پر علی امین گنڈاپور سائن کرچکے ،وزیر پٹرولیم

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بل پر صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے اتفاق ہوا ہے ، علی امین گنڈاپور ،مریم نواز ، مراد علی شاہ ، سرفراز بگٹی نے دستخط کئے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اندر آگ لگی ہے کیا ہم صوبے کو جلنے دیں ؟ حکومت نے وسائل کا رخ بلوچستان کی طرف کیا ہے حکومت نے ایک مشکل فیصلہ لیا ، ہم نے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنا ہے ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور خالد مگسی نے وفاق کے فیصلے کو سراہا ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کا مطالبہ تھاخونی سڑک سے جان چھڑادیں ، ایک صوبے کی تکلیف کا مداوا کرنا چاہتے ہیں ، دشمن بلوچستان کو توڑ نے کی کوششوں میں لگے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7روپے کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا گیا ۔

Scroll to Top