جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار کا بنوں کا دورہ، انٹرنیٹ بحالی کا اعلان

بنوں: جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز علمائے کرام سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ دورے کے دوران معروف عالم دین مولانا سید فدا احمد شاہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ایک جرگہ بھی منعقد ہوا، جس میں علاقے کو درپیش اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں انٹرنیٹ سروس کی بندش، سڑکوں کی بندش اور امن و امان کی صورتحال شامل تھی۔ جی او سی میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ کو ان تمام مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جرگے میں علمائے کرام اور مقامی عمائدین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا مطالبہ پیش کیا گیا، جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا۔ دیگر مطالبات پر بھی جلد از جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور کی شمالی وزیرستان کے مشران اور علاقہ عمائدین سے میران شاہ میں اہم ملاقات

Scroll to Top