ویب ڈیسک: ایم جی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست پیشکش متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ایم جی 4 ای وی کو بغیر کسی اضافی سود کے ماہانہ اقساط پر خریدا جاسکتا ہے۔
کمپنی نے 12 اور 18 ماہ کی قسطوں پر مشتمل دو اقساطی منصوبے پیش کیے ہیں، جن پر زیرو فیصد مارک اپ لاگو ہو گا۔
ایم جی 4 ای وی ویریئنٹس، قیمتیں اور اقساط کی تفصیل
| ویریئنٹ | کل قیمت (MSRP) | مدت | ڈاؤن پیمنٹ | ماہانہ قسط | مارک اپ |
|---|---|---|---|---|---|
| MG4 51kW | 97,99,000 روپے | 12 ماہ | 48,99,500 روپے | 4,08,292 روپے | 0% |
| 18 ماہ | 50,24,500 روپے | 2,79,139 روپے | 0% | ||
| MG4 64kW | 1,09,90,000 روپے | 12 ماہ | 54,95,000 روپے | 4,57,917 روپے | 0% |
| 18 ماہ | 56,20,000 روپے | 3,12,222 روپے | 0% |
ایم جی موٹرز کی یہ پیشکش نہ صرف خریداروں کو مالی طور پر سہولت فراہم کرتی ہے بلکہ پاکستان میں پائیدار ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھنے کا ایک عملی قدم بھی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایم جی 4 ای وی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف ایک موثر حل ہے اور مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
ایم جی لائل پور کی اس آفر سے ان خریداروں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے جو بغیر سود کے آسان اقساط پر ماحول دوست گاڑی خریدنے کے خواہشمند ہیں۔





