(محمد عباس) باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بر خلوزو میں فٹ بال گراؤنڈ پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بر خلوزو کے مقامی فٹ بال گراؤنڈ میں نوجوان حسبِ معمول روزمرہ کی بنیاد پر کھیلنے کے لیے موجود تھے کہ اسی اثنا میں اچانک آسمانی بجلی گراؤنڈ پر گر گئی۔
حادثے کی زد میں آ کر موسیٰ نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ محمد ولد محمد نور زخمی ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بیرون ملک سے موبائل فون منگوانے والوں کو ایف بی آر نے بڑی خوشخبری سنادی
واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔





