ویب ڈیسک: بھارتی فوج کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہونے کے بعد مودی حکومت جنگی جنون میں پاگل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا ہے۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے ۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔





