اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی اور سینسیٹو پرائس انڈیکس (SPI) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد ہونے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کمی حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مؤثر اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اسی ماہ میں SPI کی شرح 26.94 فیصد تھی، لیکن اب یہ منفی 3.52 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ خوش آئند ہے اور عوام کے لیے ریلیف کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ تبدیلی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی اور عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ان بہتریوں کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں تاکہ معاشی استحکام اور فلاحی اقدامات کا اثر عام آدمی کی زندگی پر پڑے۔
وزیراعظم نے مہنگائی پر قابو پانے، مالی نظم و ضبط قائم کرنے اور معاشی استحکام لانے کے لیے اپنی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں مہنگائی بڑھنےکی شرح اپریل میں کم ترین سطح پر رہنے کی توقعات
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت مہنگائی میں مزید کمی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری آئے۔





