بالی ووڈ کی ایک اور محبت کا دردناک اختتام: عمران خان اور اونتیکا ملک کی علیحدگی کا اعتراف!

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک کی طلاق کے حوالے سے وہ چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ہیں جن کا مداحوں کو سالوں سے انتظار تھا۔

سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر ایک خصوصی اور جذبات سے بھرپور گفتگو کے دوران اونتیکا ملک نے اپنے 18 سالہ رشتے کے ٹوٹنے اور طلاق کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرویو کے دوران جب اونتیکا سے پوچھا گیا کہ علیحدگی کا خیال سب سے پہلے کس کے ذہن میں آیا، تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عمران خان کا نام لیا۔

انہوں نے انتہائی دکھی لہجے میں اعتراف کیا کہ اصل میں یہ فیصلہ عمران کا ہی تھا میں خود کبھی ایسا قدم نہ اٹھاتی چاہے یہ میرے اپنے لیے کتنا ہی نقصان دہ کیوں نہ ہوتا لیکن میں رشتہ توڑنے کا پہل کبھی نہ کرتی۔

اونتیکا نے بتایا کہ عمران خان نے سب سے پہلے کچھ وقت کے لیے ایک دوسرے سے الگ رہنے کی تجویز دی تھی۔ چھ ماہ تک ایک دوسرے سے دور رہنے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا کہ الگ ہو جانا ہی دونوں کے لیے بہتر راستہ ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی طلاق کسی اچانک واقعے یا کسی بڑے جھگڑے کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ رشتے میں تناؤ بڑھتا گیا تھا اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرنے لگے تھے۔

اونتیکا ملک کی ملاقات عمران خان سے محض 19 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 2011 میں ایک پروقار تقریب میں شادی کی جس کے بعد ان کے ہاں بیٹی ایمارا کی پیدائش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : ممبئی میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی

اونتیکا نے اعتراف کیا کہ جب ان کا رشتہ شروع ہوا تو وہ دونوں انتہائی کم عمر تھے اور ان کے اندر کچھ جذباتی الجھنیں موجود تھیں تاہم اس تمام تر تلخی کے باوجود اونتیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس 18 سالہ تعلق کو ناکامی کے طور پر نہیں دیکھتیں۔

Scroll to Top