آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کا کول میں پاسنگ آئوٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈ ے سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتا ، مسلمان زندگی کے تمام پہلوئوں میں ہندوئوں سے مختلف ہیں ، ہمارا مذہب ، رسم ورواج ، روایات ، سوچ اور عزائم ہندوئوں سے مختلف ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دوقومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندودوقومیں ہیں ،ہمارے آبائواجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں ، انہوں نے نئے وطن کے حصول کیلئے بے مثال جدوجہد کی ۔
ان کاکہنا ہے کہ دوقومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ، مسلمان اور ہندووں کامذہب ، تہذیب ، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے ۔





