ملی نغمہ کے مطابق بھارتی سورمائوں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم کو متحد اور یک جان دکھایا گیا ہے۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان کی قابل فخرقوم میں جذبہ محب الوطنی کو فروغ دینے کے لیے خوبصورت مناظر اور قومی و ملی یکجہتی کے ساتھ نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے جس کا آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے نعرہ ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ سے کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘ کے نعرہ پر مبنی مِلّی نغمہ ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کرتا ہے، ملی نغمہ کے دل مَو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں، نغمہ میں دشمن کی بربادی اور پاکستان کے ہر فرد کو مثل فولاد قرار دیا گیا ہے۔
ملی نغمہ کے مطابق بھارتی سورمائوں کو لوہے کے چنے چبوانے کے لیے ہمیشہ کی طرح پاکستان کی غیور قوم کو متحد اور یک جان دکھایا گیا ہے، بھارت کی ہر اینٹ کا جواب پتھر سے دینے لیے پوری قوم کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
خوبصورت امیجز کے ساتھ ملی نغمہ کے بول یہ ہیں۔
خالق کی رِضا سے یہ دھرتی، ہر دَم یونہی آزاد رہے
ہر پیروجواں، یک دل یک جاں، ہر فرد یہاں دلشاد رہے
گونجے گی صدا، ہر کون و مکاں، بیدار زمانہ بولے گا
ہر کوچہ و قریہ میں ہر سو، یہ نعرہ بس آباد رہے۔





