اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنیوالے شہری سرحد پر پھنس گئے،شہریوں کو پریشانی کا سامنا

اٹاری بارڈر بند ، پاکستان آنیوالے شہری سرحد پر پھنس گئے،شہریوں کو پریشانی کا سامنا

بھارت کے اٹاری بارڈر بند کرنے سے پاکستان آنیوالے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ، سرحد پر پھنس گئے ۔

بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے باعث پاکستان آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کئی افراد سرحد پر پھنس کر رہ گئے۔بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ بھارتی حکام نے ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا، حالانکہ ان کے پاس بھارت کا پاسپورٹ موجود تھا۔

متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف اس وجہ سے روکا گیا کہ وہ بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، حالانکہ ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔

بھارت سے آئی ہوئی ایک اور خاتون نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ چالیس برس بعد اپنے بھائی سے ملنے پاکستان آئی تھیں، مگر حالات کی خرابی کے باعث انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں واپسی کا صدمہ انہیں شدید دکھ دے رہا ہے۔

سرحد پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ بارڈر بند ہونے سے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انسانی بنیادوں پر آمدورفت کو ممکن بنایا جا سکے۔

Scroll to Top