indian PM

بھارت کی ایک اور بربریت بے نقاب: بلوچ ماں اپنے بیٹے کی میت کے لیے دہائی دینے پر مجبور

ویب ڈیسک۔ بھارت کی ایک اور بربریت بے نقاب ہو گئی۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک بے سہارا ماں چنئی میں اپنے بیٹے کی میت کے حصول کے لیے فریاد کر رہی ہے۔

تیس سالہ سید اریان شاہ، جو دل اور پھیپھڑوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا تھے اور بھارت میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

حکومت بلوچستان نے ان کے علاج کے لیے تین کروڑ روپے فراہم کیے تھے، تاہم علاج کے اخراجات اس رقم سے تجاوز کر گئے۔ اب بھارتی حکام بقایا جات کی آڑ میں سید اریان شاہ کی میت روک کر نہ صرف انسانیت سوز سلوک کر رہے ہیں بلکہ سفارتی اخلاقیات کی بھی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

غم سے نڈھال ماں حکومت پاکستان سے اپیل کر رہی ہے کہ فوری طور پر مداخلت کی جائے تاکہ وہ اپنے لختِ جگر کی میت اپنے وطن واپس لا سکے۔
بھارت کی اس غیر انسانی حرکت پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، اور ایک بار پھر بھارت کا گھٹیا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

Scroll to Top