بھارت کے حملے پر بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع کا دوٹوک اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

وزیر دفاع خاجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دراندازی یا حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور اور متناسب سے زیادہ جواب دے گا۔

روسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی قسم کی کشیدگی یا فوجی کارروائی میں پہل نہیں چاہتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے کشیدگی نہیں بڑھائی تو پاکستان بھی عسکری کارروائی سے گریز کرے گا۔

وزیر دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف امن چاہتے ہیں بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں، تاہم اگر بھارت کی جانب سے کوئی دراندازی یا حملہ ہوا تو ہمارا جواب متناسب سے زیادہ اور مؤثر ہوگا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ تمام تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے لیکن ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top