پانی پر قبضے کی کوشش برداشت نہیں، بھارت کا ڈیم نیست و نابود کر دینگے،رانا ثنا اللہ کی وارننگ

پانی پر قبضے کی کوشش برداشت نہیں، بھارت کا ڈیم نیست و نابود کر دینگے،رانا ثنا اللہ کی وارننگ

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کیلئے کوئی بھی ڈیم تعمیر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اسے نیست و نابود کر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس حوالے سے مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور بھارت کی کوئی بھی ایسی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانی روکنے کے لیے بھارت کی طرف سے کوئی بھی ڈیم بنایا گیا تو پاکستان اسے بننے سے پہلے ہی ختم کر دے گا۔

مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ پانی روکنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کو ناکام بنانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اور اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے حقوق کا ہر صورت دفاع کرے گا اور دشمن کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top