جنوبی وزیرستان لوئر،پاک فوج کے حق میں اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف ریلی

جنوبی وزیرستان اپرکی تحصیل تیارزہ کےعلاقہ خیسورہ میں پاک فوج کے حق میں اور ہندوستانی جارحیت کے خلاف شہریوں اور طلبہ نے ریلی نکالی۔

گورنمنٹ ہائی سکول تیارزہ کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کی۔

ریلی میں علاقائی مشران ،135 ونگ کے کرنل سید حماد خان کے ساتھ ساتھ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے  بھی شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تیارزہ ہائی سکول کے پرنسپل مسعود الرحمان نے کہا کہ بھارت اپنا حملہ کرنے کا شوق پورا کرلے،پہلے کی طرح پاک افواج اور پاکستانی قوم ہر محاذ پر تیار کھڑی ہے۔

قومی مشر ملک آلے خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہندوستان نے اگر پانی بند کرنا ہے تو کر لے پاکستان اپنا پانی خود پورا کرلیں گے اور ہندستان کی زمین پر جلد پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔

قومی مشر ملک محمد خان کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خصوصاً پشتون قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ کے لیے تیار کھڑی ہے۔

ملک میر نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام محب وطن شہری پاکستان کے لئے جان دینے کیلئے تیار کھڑے ہیں،پاکستانیوں نے شہادت کےلئے اپنی صفیں باندھ رکھی ہیں۔

Scroll to Top