تربت میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن ، تین دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدہ معطلی،بھارت کویکطرفہ فیصلے پر عالمی تنقید کا سامنا

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top