ویب ڈیسک۔ بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا چہرہ سامنے آگیا! شدت پسند نظریات کے حامل ارناب گوسوامی کے زیرِ نگرانی چلنے والا چینل ریپبلک ٹی وی ایک بار پھر پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈے میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
تازہ ترین ویڈیو میں ایک بھارتی شہری نے خود اس چینل کی منافقانہ اور جھوٹی صحافت کو بے نقاب کر دیا۔ مذکورہ شہری نے انکشاف کیا کہ جب وہ ریپبلک ٹی وی کے نمائندے کو انٹرویو دینے کے لیے آگے بڑھا، تو اس سے کہا گیا کہ کشمیری عوام کے خلاف منفی اور جھوٹی باتیں بولے۔
“یہاں کشمیری بھائی ہمیں کھانے اور رہنے کی دعوت دے رہے ہیں، تو میں کیوں جھوٹ بولوں؟”
بھارتی شہری کا دوٹوک جواب
بھارتی شہری کے انکار پر ریپبلک ٹی وی کا نمائندہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور انٹرویو ریکارڈ نہ کر سکا۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی میڈیا خاص طور پر ریپبلک ٹی وی فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی خبروں کے ذریعے امن کو سبوتاژ کرنے پر تلا ہوا ہے۔
یہ پہلگام واقعے کے پس منظر میں سامنے آنے والی ایک اور کڑی ہے، جو عالمی برادری کے لیے بھی آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے۔





