لاہور:پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
اس سے قبل ستائیس اپریل کو 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دی تھی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔





