پاکستان آرمی کے جدید VT-4 ٹینک اور SH-15 ہاوٹزر گنز غیر معمولی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر

پاکستان آرمی کے جدید VT-4 ٹینک اور SH-15 ہاوٹزر گنز دفاعی صلاحیتوں کی نئی مثال پاکستان آرمی کے زیرِ استعمال جدید VT-4 مین بیٹل ٹینک اور SH-15 سیلف پروپیلڈ ہاوٹزر گنز کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں، جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافہ کی نشاندہی کرتی ہیں۔

VT-4 ٹینک ایک جدید ترین مین بیٹل ٹینک ہے جو نہ صرف بھارتی فوج کے کسی بھی جدید ٹینک سے زیادہ رینج اور فائر پاور رکھتا ہے بلکہ اس کی اعلیٰ نقل و حرکت اور جدید ترین بکتر بندی اسے انتہائی خطرناک جنگی ہتھیار بناتی ہے۔

اس ٹینک میں 125 ملی میٹر اسموتھ بور گن نصب ہے جو مختلف اقسام کے گولے بشمول اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹینک میں 12.7 ملی میٹر ہیوی مشین گن کے ساتھ ریموٹ کنٹرولڈ ویپن اسٹیشن بھی موجود ہے۔

SH-15 ایک 155mm/52 کیلیبر سیلف پروپیلڈ ہاوٹزر ہے، جو 23 کلومیٹر تک اسٹینڈرڈ گولہ بارود اور 53 کلومیٹر تک راکٹ اسسٹڈ پرجیکٹائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ نظام سیمی آٹومیٹک لوڈنگ سسٹم سے لیس ہے اور 4 سے 6 گولے فی منٹ فائر کرنے کی رفتار رکھتا ہے۔یہ جدید دفاعی آلات پاک فوج کی ٹیکنالوجیکل برتری اور خطے میں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہیں۔

Scroll to Top