وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل بروز (اتوار) کو تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔
شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنگ مسلط کی گئی تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی، امیرمقام
اس سے قبل ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔





