بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان پاکستان کے خلاف انتہائی حد کر گر گئے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے ایک انتہائی متنازع اور چونکا دینے والا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ان کی ضرورت ہوئی تو وہ خودکش جیکٹ پہن کر پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں۔
ضمیر احمد خان نے کہا اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ مجھے خودکش جیکٹ دیتے ہیں تو میں وہ پہن کر پاکستان جانے کو تیار ہوں۔
ان کا یہ بیان ملک میں جاری حب الوطنی کی شدت پسندانہ لہر اور سیاست میں پاکستان مخالف جذبات کے استعمال پر ایک نیا سوالیہ نشان بن کر سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
دلچسپ بات یہ ہے کہ ضمیر احمد خان کی اپنی پارٹی کے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کچھ روز قبل پاکستان کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ کی کھل کر مخالفت کی تھی جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔





